ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار کے شیخ پورہ میں پیش آئی عجیب واردات؛ بیمار خاتون کا علاج کرنے سے صرف اس لئے انکارکیونکہ خاتون کرونا متأ ثرہ گاؤں سے آئی تھی

بہار کے شیخ پورہ میں پیش آئی عجیب واردات؛ بیمار خاتون کا علاج کرنے سے صرف اس لئے انکارکیونکہ خاتون کرونا متأ ثرہ گاؤں سے آئی تھی

Sat, 02 May 2020 02:35:25    S.O. News Service

 شیخ پورہ/پٹنہ، یکم مئی (آئی این ایس انڈیا)    بہار کے شیخ پورہ کے صدر ہسپتال کے گیٹ کے باہر جمعہ کی صبح تڑپ رہی ایک خاتون کا علاج نہیں ہوسکا، اس کا گناہ یہ تھا کہ وہ  کرونا وائرس متاثر گاؤں لودھی پور سے علاج کرانے آئی تھی۔ عورت بخار اور لوز موشن کی وجہ سے بیٹھ بھی نہیں پا رہی تھی۔لیکن  ڈاکٹروں کو جیسے ہی پتہ چلا کہ عورت کرونا متأ ثر گاؤں سے ہے، اس بیمار خاتون کو ہسپتال سے بھگا دیا۔ اس سے کہا کہ کرونا مشتبہ ہو، پہلے ٹیسٹنگ کرائیں،پھر علاج کیا جائے گا۔

عورت کے ساتھ آئے لواحقین نے بتایا کہ تین دن سے گاؤں میں علاج چل رہا تھا، تین ہزار روپے بھی خرچ ہو گئے، لیکن حالت میں بہتری نہیں آئی، جمعہ کی صبح علاج کے لئے صدر اسپتال لائے، لیکن ڈاکٹروں نے علاج نہیں کیا، جس سے وہ دھوپ میں پڑی تڑپتی رہی۔ اہل خانہ نے کہا کہ اب اس کو  علاج کے لیے پرائیویٹ اسپتال لے جا رہے ہیں۔

صحافیوں نے جب ڈاکٹر سے خواتین کو علاج نہ کئے جانے کے سلسلے میں پوچھا تو ڈاکٹر کہنے لگے کہ اہل خانہ  خود اسے باہر لے گئے ہیں، اہل خانہ اسے پرائیویٹ ہسپتال لے جانا چاہتے ہیں، بھرتی نہ کئے جانے کے سوال پر ڈاکٹر نے کہا کہ خاتون کرونا مشتبہ مریض ہے، پہلے جانچ پڑتال کرنی چاہئے۔ کچھ دیر بعد صدر ہسپتال کے اعلیٰ حکام باہر آئے،مریضہ کو سڑک پر ہی دیکھا،مذکورہ مریضہ خاتون کو او آر ایس کا گھول پلایا گیا۔ اس کے بعد اہل خانہ خاتون کو ہسپتال کے وارڈ میں لے گئے، تاہم مریضہ کو پھر بھی بھرتی نہیں کیا گیا۔ آخر میں اہل خانہ  اسے پرائیویٹ اسپتال لے گئے۔ ڈاکٹر نے کہا کہ خاتون اسی گاؤں سے آئی ہے،  جہاں کرونا پازیٹیو ملاہے، صدر ہسپتال میں قرنطینہ سینٹر بھی نہیں ہے، اس لئے اسے قرنطینہ میں رکھے جانے کا  مشورہ دیا گیا اور ہسپتال سے باہر بھیجا گیا۔ 
 


Share: